شمالی وزیرستان اپریشن ضرب عضب متاثرین کے لیے فنڈ جاری

پشاور ( دی خیبرٹائمز ) پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی ماہانہ نقدمالی امداداورراشن کی مدمیں 36 کروڑ روپےجاری کردیے گئے ہیں۔
اب تک رہ جانے والے 18 ہزار کے قریب رجسٹرڈ خاندانوں کو موبائل پر میسیج ایک دو دنوں میں موصول ہوناشروع ہوجائےگا، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو نے کہا ہے، کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی 120 ویں قسط ہے،
شمالی وزیرستان اپریشن ضرب عضب کےمتاثرین کوباقاعدگی سےہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں، متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ 8 ہزار روپے راشن کی مد میں ہر دئے جا رہے ہیں، 2014 میں اپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ایک لاکھ 10ہزار کے قریب خاندان بے گھر ہو ئے تھے، اب تک 96 فی صد کے قریب لوگ باعزت طریقے سے ان کے علاقوں میں واپس کئے جا چکے ہیں، جبکہ 18 ہزار کے قریب خاندان اب تک اپنے اپنے علاقوں سے باہر ہیں، حکومت کی جانب سےماہوار نقد امداد بقاعدگی سے ہر خاندان کو پہنچایا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں