پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہینگے۔
ایک ٹی وی شو میں ابدیدہ ہوکر رؤف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے ایک بااختیار کمیٹی بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہینگے مگر ان کی طرف سے اب تک رابطہ نہیں کیا گیا ۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ اقتدار میں موجود سیاسی جماعت پی پی پی ،،، متحدہ قومی موومنٹ،، اور پاکستان مسلم لیگ نواز پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا ہے، جس پر وہ اب پاکستانی عوام پر مسلط ہوئے ہیں۔ ایسے چور پارٹی وے وہ مزاکرات یا بات چیت کرنے کو تیار نہیں، ان کا کہنا تھا، کہ ان چوروں کے بغیر ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کر سکتے ہیں، ہمارا 6 جماعتی اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، اسٹیبلشمنٹ سے اپنے لئے کچھ نہیں مانگیں گے، انہیں یہ بتانے کیلئے مذاکرات کریں گے کہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہونا چاہئے، تمام سیاتی اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی ائی کے سینیئر رہنما شہر یار افریدی نے بھی ٹی وی کے ایک شو میں کہا تھا، کہ وہ صرف پاک افواج کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات جرنا چاہتے ہیں۔
شہریار افریدی نے واضح کیا تھا، کہ لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ فوج اور اداروں کے سربراہان سے بات چیت شروع کی جائے، مگر کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات بہت جلد ہوں گے۔