اورکزئی پریس ہنگو کے صدر اور جیو نیوز کے نمائندے صلاح الدین اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

خاندانی ذرائع کے مطابق ہنگو میں جیو نیوز کے نمائندے اور اورکزئی پریس کلب کے صدر 48 سالہ صلاح الدین پر اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا اسے فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو پہنچایا تا ہم، صلاح الدین کیلئے دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، جہاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے،، صلاح الدین کو کافی عرصے سے سینے میں تکلیف تھی وہ اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں دو بیٹے سوگوار چھوڑ گئے، ان کا نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ہنگو شہر سے ملحقہ سمانہ روڈ پر واقع قبرستان درویزی پلوسہ میں آدا کیا جائے گا جہاں نماز جنازہ کی تدفین کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں