پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے علاقہ صدہ سے تعلق رکھنے والے قبائلی باشندے ممتاز علی بنگش نے کہا کہ صدہ بازار میں پانچ مقامات پر انتقال اراضی ہے اور انتقال ان کے نام ہے 2013سے عزیز الرحمان، حبیب خان، گل رحمان پسران سیلمان کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا تھا جوکہ سترہ فروری 2020 میں میرے حق فیصلہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ افراد فراڈ اور دھوکے سے میری اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ممتاز بنگش نے پولیس فورسز اور ضلعی انتظامیہ سےاپیل کی ہےکہ مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور لوگ میری انتقال اراضی کو خریدنے سے گریز کریں۔
