جنگلات کی کٹائی میں ملوث لکڑی سے بھرے 2 ٹرک سمیت 6 ملزمان گرفتار

اپر دیر ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کا جنگلات کی غیر قانون کٹائی پر ایکشن لیتے ہوئے اپر دیر کے خوبصورت ترین علاقے کمراٹ کے جنگل میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں پر ذاتی گارڈ کے ہمراہ چھاپہ، چھاپے میں غیر قانونی کٹائی پر چھ افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی سے بھرے دو ٹرک بھی قبضے میں لے لئے۔ گرفتار کئے جانے والوں کے خلاف تھل تھانے میں متعلقہ ایف آئی آر درج کرلیاگیا۔ کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کا کہنا ہے کہ جنگلات ملاکنڈ ڈویژن کا حسن اور پُر فضا ماحول کا حصہ ہیں ، جنگلات کی کٹائی پر کسی بھی قسم کی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے جنگلات کی کٹائی میں کوتاہی پر دو ڈی ایف او سمیت پچیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں