خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بھی گائنی وارڈ میں ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہونے لگیں

پشاور ( خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) ہسپتال زرائع کے مطابق پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے گائنی سی وارڈ میں تین روز میں آٹھ ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے زرائع کے مطابق یہاں بھی گائنی یونٹس میں اب تک 77 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہونے پر یونٹس کو بند کرنا پڑا تھا، خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو قرنطینہ ہونے کی ہدایت جاری کردی، گائنی وارڈز کو ڈس انفیکٹ کرنے کی بھی ہدایات جاری کردئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں