پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر میڈیا اینڈ پروٹوکول مینیجر فرہاد خان بھی ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے. بتایا جارہا ہے کہ انکا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے. اس وباء کے دوران ایمرجنسی سمیت زمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔وہ انچارج آیسولیشن پرائیویٹ کمروں کے فرائض کے علاوہ ڈی جی، پی ڈی ایم اے اور دیگر جگہوں سے ملنے والی امداد کو بھی خود باحفاظت لانے کےلئے بھی مامور تھے.ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کے حوالے سے فرنٹ لائن فائیٹرز کو سحر و افطار، اور کورونا کے داخل مریضوں کو تین وقت کے کھانے کی فراہمی کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے جبکہ ان کو ایمرجنسی میں بھی مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments