میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں زیر تعمیر کرم تنگی ڈیم کے فیز ون کھیتو ریور میں مقامی افراد کو نوکریاں نہ دینے کے خلاف علاقے کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین میں بھی نان لوکل کو بھرتی کیا جاتا ہے، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر نان لوکل افراد کی جگہ مقامی افراد کو نوکریاں نہ دی گئی تو بنوں میرانشاہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلۓ بند کیا جاۓ گا۔ اس موقع پر تحریک انصاف میرعلی ڈویڙن کے جنرل سیکرٹری اسد اللہ وزیر نے دھمکی دی ہے کہ اگر تین دن کے اندر نان لوکل کو نہ نکالا گیا تو کرم تنگی ڈیم کو بند کرکے تالے لگائینگے۔
