شمالی وزیرستان کے حیات وزیرکو وزیرستان چھوڑنے کی دھمکی کسی نے نہیں دی ہے، ان کے بھائی شریعت اللہ سیکیورٹی فورسز کو مطلوب ہیں ، سیکیورٹی زرائع

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے تعلق رکھنے والے حیات خیسور وزیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ وزیرستان سے چلے جائیں۔۔ حیات کیس کے حوالے سے دی خیبرٹائمز نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا موقف جاننے کی کوشش کی، لیکن اس صورت حال کے برعکس سیکیورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی حیات کو علاقہ چھوڑنے کا نہ کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچ سکتے ہیں۔۔ تاہم ان کے بھائی شریعت اللہ جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، وہ پاک فوج کو دہشتگردی کے کئی مقدمات میں مطلوب ہیں، جو کسی بھی قسم کی رعایت یا ہمدردی کا مستحق نہیں ہے، اور نہ ہی سیکیورٹی ادارے ان کا پیچھا چھوڑ ینگے۔۔ اگر حیات اللہ یا ان کا خاندان انہیں پناہ دے تواسے سہولت کار تصور کیا جائیگا۔ سیکیورٹی زرائع نے بتایا کہ کئی دفعہ حیات کے گھر پر ان کے بھائی شریت اللہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے گئے ہیں، اگر وہ گھر آتے ہیں، تو سیکیورٹی ادارے کسی بھی صورت ان کے گھر پر چھاپے بھی مارینگے اور سرچ اپریشنز بھی ہونگے، تاہم اگر قبائلی عمائدین، یا پی ٹی ایم تعاؤن کرکے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب دہشتگرد انہیں حوالے کرسکتے ہیں، تو بلا ضرورت چھاپے مارنے یا سرچ اپریشن کی ضروت نہیں رہیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں