کرم میں مزدوروں کی بازیابی کیلئے اپریشن، 5 مغویان بازیاب، 3 دہشتگرد ہلاک

پاراچنار ( دی خٰبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم علاقہ زاوہ میں فورسز نے کامیاب کاروائی کی جس میں پاک فوج فرنٹیئر کور اور پولیس نے حصہ لیا کاروائی کے دوران تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے پانچ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا جو کہ نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے تنصیب کے وقت نامعلوم افراد نے اغوا کر لئے تھے اغوا ہونے والے چھ مزدوروں میں سے ایک مزدور کو تین روز قبل دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا، جبکہ کاروائی کے دوران گزشتہ روز کیپٹن باسط اور سپاہی بلال بھی شہید ہوگئے تھے، ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق کاروائی کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، اخری اطلاعات موصول ہونے تک مذکورہ علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں