قبائلی اضلاع میں صحافیوں کے ہاؤسنگ سوسائیٹی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سیکرٹری انفارمیشن جناب ارشد خان اور ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ صاحب نے دیگر اراکین کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں کو درپیش مسائیل کے حوالے تبادلہ خیال کیا پریس کلب پہنچنے پر صدر پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال اور دیگر اراکین محکمہ اطلاعات کے ٹیم کا ضلع کرم اور پریس کلب آمد پر خیر مقدم کیا اور مختلف امور اور مسائل پر گفت و شنید کی اس موقع پر سیکٹری انفارمیشن نے کہا کہ پاراچنار پریس کلب ایک فعال ادارہ ہے اور انشاء اللہ پریس کلب کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائینگے سیکرٹری انفارمیشن کا کہنا تھا کہ قبائیلی اضلاع کے صحافیوں کے رہائش کے مسلے کے حل کے لئے میڈیا کالونیوں کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے سیکٹری انفارمیشن اور ڈی جی انفارمیشن کا کہنا تھا کہ پاراچنار کی جرنلسٹ کمیونٹی بہترین انداز عوام کے مسائیل و مشکلات میڈیا میں پیش کر رہے ہیں بعد ازاں سیکٹری انفارمیشن نے پریس کلب کے مختلف حصے دیکھے اور وزٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں