پراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا کہ ملاقات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جیلوں میں قید افراد کی رہائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فارن آفس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے رابطہ ہوا اور پاراچنار، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے مسائیل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ تقریبا دو سو افراد سیکورٹی اداروں کے ساتھ حراست میں ہیں ان کے بازیابی کیلئے کام تیز کیا جائے اور فوری طور پر پاکستانی ایمبیسی کو رپورٹ دیا جائے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ دبئی میں کچھ افراد رہا کئے گئے ہیں اور انشاء اللہ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے جیلوں میں قید افراد کو بھی جلد رہا کیا جائے گا ساجد طوری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام پاکستانیوں کی بیرون ملک بلا جواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور مستقبل میں پاکستانیوں کو غیر ضروری تنگ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/Saudia-969x630.jpg)