پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صوبے میں اب تک ترقیاتی بجٹ کا 74 فیصد خرچ ہو چکا ہے اگر کرونا وائرس کی وبا کا ایشو نہ ہوتا تو اب تک 100 پرسنٹ پر پہنچ چکا ہوتا صوبے کے تمام معاملات خصوصا مالی معاملات کی وزیر اعلی محمود خان خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ابھی مالی سال کے ختم ہونے میں وقت ہے اور انشاللہ مالی سال کے اختتام تک ترقیاتی بجٹ سو فیصد خرچ ہو جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ صوبہ کے حوالے سے ایسی کوئی بھی خبر ہو تو اس کی تصدیق متعلقہ اداروں سے کرلی جائے پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے حکومت اور نیب کے خلاف انگلی اٹھانے پر کہا کہ شریف فیملی صرف اپنےاثاثوں کا حساب دے دے تو معاملہ ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے سے بنائی ہوئی جائیدادوں کا کوئی حساب نہیں ہے انہوں نے کہا کے نیب پر انگلی اٹھانے کی بجائے شریف فیملی قوم کو بتا دے کہ ان کے پاس آنے والی دولت کا ذریعہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ یہ پیسہ عمران خان کا نہیں ہے کہ وہ معاف کردے یہ قوم کا پیسہ ہے اور قوم کو ہی جواب دینا ہوگا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سندھ میں حکومت نام کی چیز نہیں کراچی دھول کا شہر بن چکا ہے وہاں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے نہ سڑکیں ہیں منی پاکستان کھنڈرات میں بدل رہا ہے تھر میں بچے پیاس اور بھوک سے مر رہے ہیں لیکن نہ بلاول اور ناہی سندھ حکومت کو کوئی پرواہ ہے۔ کرونا وائرس میں پوری قوم ایک ہوچکی ہے وفاق تمام صوبوں کی مدد کر رہا ہے لیکن سندھ حکومت کے ترجمان روز میڈیا پر آکر اپنی نالائقی چھپانے کے لئےالزامات تراشی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ملک قادر خان شہید کی یادیں ۔۔ تحریر . احسان داوڑ
ادارے دی خیبر ٹائمز کے نمائندے 24 گھنٹے آن لائن رہتے ہیں، ادارے کامضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں