پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیارولی نے کہا ہے، کہ خیبرپختونخوا میں 8 سال تک حکمرانی کے باوجود تحریک انصاف نے سچ بولنا نہیں سیکھا، سو ارب روپے کے خسارے کے بجٹ کو حکومت ایک بہترین بجٹ قرار دے رہی ہے، جبکہ حقیقت میں صوبائی حکومت نے سو ارب روپے کے خسارے کا ذکر بجٹ میں گوارا نہیں سمجھا، خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت مزید کئی ارب روپے کے قرضے لے جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ صاحب یہ بتانا پسند کریں گے کہ اتنے ارب روپے سے سینکڑوں ارب روپے کا قرضہ لینے کے بعد خیبر پختونخوا کا ایک ایک بچہ ایک ایک فرد کتنے ڈالر کا مزید مقروض ہو جائے گا ؟؟؟؟۔
اس بجٹ میں غریب چہریوں، کسانوں ، دکانداروں ، مزدوروں، صنعت کاروں ، دیہاڑی داروں اور سرکاری ملازمین کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے، بلکہ یہ ایک غریب کش اور مزدور کش بلکہ عوام خوش بجٹ ہے ۔ اس بجٹ کی عوام سے لاتعلقی کا اندازہ یہاں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ملک اور صوبے میں کرونا کی وبا پھیلتی جارہی ہے، لیکن کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی پروگرام کوئی مناسب فنڈ نہیں رکھا گیا، جس سے حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کی حیا ہوتی ہے ۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-70-1066x630.jpg)