پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جارہاہے، محکمہ ہیلتھ کے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 10جون کو کورونا کے مذید 679 نئے کسز آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 16206 ہوگئی، صوبے بھر میں کورونا کےسب سے زیادہ 5516 پازیٹیو کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کےاعداد و شمار کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 619 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس سے متاثرہ مزید 140 افراد صحتیاب ہوکر ان کے ٹسٹ نیگٹیو آئے ہیں، اب تک صوبے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3771 ہے.
Load/Hide Comments