کوہاٹ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کوہاٹ پولیس زرائع کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکےایس ایچ او تھانہ لاچی نذر عباس شہید کردیا، جبکہ اس کا گن مین جاسم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، ایس ایچ او معمول کی گشت پر تھا، پولیس نے علاقے میں تفتیش شروع کی ہے۔
