پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور شہر میں واقع پولیس اسٹیشن آغا میرجانی ( یکہ توت ) کے ایس ایچ او اعجاز اللہ دیگر نفری پولیس کے ہمراہ علاقہ شیخ حیدر بابا زیارت نزد ٹیوب ویل ثلور لارے ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہونے لگے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ کی۔
پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی ، کراس فائرنگ کے دوران کچھ فاصلے پر ایک راہزن کو زخمی حالت میں قابو کرلیا، گرفتار سنیچر کی شناخت کامران ولد جمشید سکنہ پھندو غریب آباد سے ہوئی ، گرفتار ملزم نے چند روز قبل تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں اسلحہ کی نوک پر چھوٹے بچے کے سامنے شہری سے رقم چھینی گئی تھی ، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم 12 ہزار روپے بھی برآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم مقدمہ علت 2330 مورخہ 24.9.2024 جرم 392 تھانہ آغا میر جانی شاہ میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے ، گرفتار ملزم نے دوسرے ساتھی ملزم کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، پولیس زرائع کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، جس سے توقع کی جاسکتی ہے، کہ پشاور شہر میں چوری ، ڈکیتی اور رہزنی جیسے وارداتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
Load/Hide Comments