میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی اور میرانشاہ میں نو تعمیر شدہ مارکیٹوں میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اور گاڑی پارکنگ کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اور حالات یہاں تک اں پہنچے ہیں کہ کئی علاقوں میں پید ل چلنا بھی محال ہوچکا ہے۔ مقامی عوامی حلقوں نے اس بارے میں دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ میرعلی میں بیچی روڈ جس کی اپریشن ضرب عضب کے بعد نئی نئی تعمیر ہوئی ہے اور ستر فٹ تک چوڑائی کے حامل اس سڑک پر اب ناجائز تجاوزات اور جگہ جگہ قائم غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ستر فُٹ چوڑی یہ سڑک اب نہ صرف ٹریفک کیلئے بلکہ پید چلنے والوں کیلئے بھی ایک عذاب سے کم نہیں۔ مقامی ملک اکبرخان داوڑ نے بتایا کہ ضرب عضب سے واپسی کے بعد کچھ عرصے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کے خوف سے یہ سڑک کھلی رہتی تھی تاہم اب حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے یہ ایک مستقل زخمت بن چکی ہے۔ اسی طرح میرانشاہ میں پاکستان مارکیٹ کے سامنے والی سڑک پر بھی ٹریفک کا اژدھام رہتا ہے اور گھنٹوں سڑک بلاک رہتی ہے، میرعلی اور میرانشاہ میں مین روڈ پر ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے قبضے جما رکھے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔ اس بارے میں ڈی پی او نارتھ شفیع اللہ گنڈہ پور نے بتایا کہ ستر کے قریب پولیس والوں کو ٹریفک کنٹرول کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے اور میرعلی سے اغاز کرکے دونوں بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments