فورسز نے پورے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ قبائلی اضلاع کی ترقی چاہتے ہیں، ایم پی اے سید اقبال میاں

پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں اپنے کارکنوں کے ہمراہ پاراچنار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں نے کہا کہ فورسز نے قربانی دیکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے اور قیام امن اور ترقیاتی کاموں کے لئے بھی پاک فوج کا کردار مثالی ہے اقبال میاں نے کہا کہ ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ہیں عمران خان اور محمود خان قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے سالانہ سو ارب روپے معمول کے اے ڈی پی کے علاؤہ قبائلی اضلاع کو دئیے جارہے ہیں اقبال میاں نے کہا کہ ضلع کرم میں میڈیکل کالج اور کیڈٹ کالج کے علاؤہ مختلف یونیورسٹیوں کے برانچز کھولے جارہے ہیں پی ٹی آئی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں تاہم بعض عناصر ضلع کرم میں بد امنی کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں اور ذاتی دشمنی ، جائیداد اور دیگر چھوٹے موٹے مسائل کو ہوا دیکر مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں جسے روکنا ضروری ہے اقبال سید میاں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں میاں زیارت اور ڈبوری مسجد بد امنی کے دوران بند کیا گیا تھا اب قیام امن کے بعد مسجد دوبارہ فعال بنایا جارہا ہے جو کہ خوش آئیند ہے مگر ساتھ ساتھ باد شاہ میر انور بزرگوار کے مزار کی تعمیر و مرمت اور عقیدت مندوں کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے اقبال میاں نے ذاتی دشمنی کی بنا پر دو افراد کے قتل کے بعد بے گناہ راہگیر ریٹائرڈ صوبیدار زینت علی کو مشتعل ہجوم کی جانب سے سرکاری چیک پوسٹ میں تشدد کے بعد قتل کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں