پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا کے حملے جاری ہیں، 213 نئے کورونا کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ کورونا سے 24 گھنٹوں میں 9 مزید مریض جان کی بازی ہار گئے، پشاور شہر سے کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، صوبائی دارلحکومت سے 91 افراد کورونا کا شکار ہوئے, صوبے میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے اس طرح مصدقہ کیسز کی تعداد 3 ہزار 712 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 939 مریض کورونا سے لڑ کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments