پراونشل ڈاکٹرز اسو سی ایشن کے چیرمئن ڈاکٹر زبیر ظاہر کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ۔

پشاور(دی خیبر ٹائمز کورٹ ڈیسک ) پراونشل ڈاکٹرز اسوسی ایشن کے چیرمئن ڈاکٹر زبیر ظاہر کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری پشاور میں ہسپتالوں کی نجکاری کے معاملے پر ڈاکٹروں پر تشدد اور مقدمات درج کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا عدالت نے میڈیکل رپورٹ میں پولیس افیسر ، لیڈی کانسٹیبل اور خاتون صحافی کے زخمی ہونے کے ثبوت نہ ملنے پر ڈاکٹروں کے خلاف ددج ایف آئی آر ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے عدالت کو کسی بھی افیسر کے زخمی ہونے کا ریکارڈ بھی پیش نہ کیا جاسکا احتجاج کے دوران صرف ڈاکٹرز پولیس کے ہاتھوں زخمی ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف درج مقدمات میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں جس پر سزا دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں