پشاو( دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک ) ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس پیز‘ ڈی ایس پیز‘ ٹی اوز اور دیگر ٹیموں نے شہر بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر آگاہی دینے کیلئے ناکہ بندیاں کی ہیں جہاں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی جاتی ہے۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی ذاتی گاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد کے سفر کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتوں سے نمٹا جائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی چاہے، ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاورکہتے ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹرز ہوں یا عام شہری ہوں ان کیلئے سب برابر ہیں ان کاکام قانون پر عملدرآمدکروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments