شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 6 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میرانشاہ شاہراہ نورک کے مقام پر موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زرائع کے مطابق اس حملے میں 3 اہلکاروں کی حالت نازک ہیں، تاہم 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم اس علاقے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہی ایسی کارروائیاں کرتے ہیں، مگر ابھی تک وہ بھی خاموش ہیں،
خود کش حملے کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ایسی کارروائیوں سے زندگی مفلوج بن جاتی ہے، مقامی شہریوں کا کہنا ہے، کہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، کیونکہ آئے روز بدامنی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں