خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 42 ہزار 3 سو سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں

خیبرپختونخوا میں بھی آج ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 13امتحانی مراکز قائم کردئے گئے ہیں، جس میں 42 ہزار سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں، پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، تمام مراکز میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ایس پیز اور اے سیز مراکز کی نگرانی کررہے ہیں، امتحانی مراکز میں موبائل یا کسی بھی قس کے الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، انتظامیہ نے امتحانیہ مراکز کے اندر بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں