الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے تحت14 بےروزگار خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے ہتھ ریڑیاں اور ہرمحنت کش کو چھوٹے کاروبار کیلئے 50ہزار روپے مالیت کا سپورٹ فراہم کردیا گیا جس کے زریعے مذکورہ افراد اپنے گھرانوں کی کفالت کیلئے اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے۔اس سلسلے میں آغوش الخدمت وم سردارگڑھی جی ٹی روڈ پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے 14محنت کشوں کوسبزی،فروٹ،مچھلی،ڈراٸی فروٹ ،کھانے پینے کے سٹالز اور دیگر چھوٹے اور باعزت روز گار کے آغاز کیلئے ہتھ ریڑیاں اور روزگار کیلئے مالی تعاون فراہم کیاگیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے نادار اور ضرورت مند طبقات کو معاشرے کے اہل خیراور صاحب ثروت افراد اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں بھرپور ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ھے انہوں نے کہا کہ آج14افراد کو باعزت روزگار کیلئے وسسائل فراہم کرنا دراصل 14خاندانوں کوسپورٹ کرنا ھے اس موقع پر انہوں نے بےروزگارمحنت کشوں کو ہتھ ریڑیاں اور روزگار کیلئے سبزی فروٹ اور دیگراجناس کی صورت میں سپورٹ بھی فراہم کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments