شمالی وزیرستان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاک افغان بارڈر کے قیب شمالی وزیرستان کے دور افتادہ تحصیل شوال میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 11 مزدور جاںبحق ہوگئے ہیں جن میں 9 کا تعلق اپر جنوبی وزیرستان تحصیل مکین سے جبکہ 2 کا تعلق لوئر جنوبی وزیرستان کے تحصیل برمل سے ہیں.
جانبحق ہونے والوں میں تحصیل مکین کے علاقے سپین کمر کے رہائشی 3 بھائی اور تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا کے دو بھائی شامل ہیں.
جانبحق ہونے والوں میں بیت اللہ ولد سالو خان سکنہ سپین کمر ،صاحب نور ولد بارومات خان سکنہ سپین کمر،جنات اللہ ولد نورا جان سکنہ سپین کمر، اسد اللہ ولد گلاپ خان سکنہ سپین کمر، میر والی ولد شاہد خان سکنہ سپین کمر، مقبول خان ولد بارومات خان سکنہ سپین کمر،شیخ زاہد ولد قطب خان سکنہ گلا خیل مکین، سید منصور ولد بارومات خان سکنہ سپین کمر،محمد آیاز ولد میر افضل سکنہ دشکائی،محمد ولی ولد شاہوارخان سکنہ انگور اڈا تحصیل برمل، گل حسین ولد شاہوار خان سکنہ انگور اڈا تحصیل برمل شامل ہیں.
زخمیوںمیں عمر زاہد ولد قطب خان سکنہ سپین کمر اور عمر آیاز ولد نمر خان سکنہ سپین کمر شامل ہیں. مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب اس وقت ہوا ہے جب وہاں سے مزدوروں کی گاڑی گزر رہی تھی۔ گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے ، دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 2 افراد شدید زخمی اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک 3 افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردی ، پولیس نے زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے اور لاشوں کو بھی قریبی ہسپتال منتقل کر دئے۔
مقامی زرائع کے مطابق تمام مزدور وہاں قبائلیوں کی جانب سے تعمیراتی کام کیلئے روزانہ جایا کرتے تھے، تاہم اپریشن ضرب عضب کے بعد اب تک اس علاقے کی آبادی کی واپسی نہیں ہوئی ہیں، جس میں بیشتر افراد افغانستان میں پناہ گزین ہے، یہ بھی واضح رہے کہ مزدوروں کی ہلاکت کی خبریں پاکستانی میڈیا پر نشر نہیں کئے جارہے ہیں، جن کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔۔۔