پشاور ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد بھارت کے دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں آج جمعہ کو چیف اف ارمی سٹاف جنرل قمرجاوید سے ملاقات کی ہے، کل بھی خلیلزاد کے پاکستان کے مختلف سیاسی جماعتوں اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتوں میں مصروف رہینگے، زلمے خلیلزاد افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں، زلمے خالیلزاد دوحہ قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین بین الافغان امن مذاکرات کیلئے راہیں ہموار کررہے ہیں، جہاں قیدیوں کی رہائی پر 10مارچ سے ڈیڈلاک کا شکارہوگئے ہیں، زلمے خلیلزاد پاکستان کا افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں سراہتے ہیں، ان کا کہنا ہے، کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں افغانستان کو ہمسایہ ملک کا حق آداکیا ہے، اور اب بھی قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار کو سرایتے ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں امن امان کے قیام کیلئے پرامن افغانستان کا ہونا لازمی ہے، جبکہ دونوں ہمسایہ اور قریبی دوست ممالک ہونے کے ناطے ایک دوسرے کا ساتھ دے دئے بغیر پرامن نہیں رہ سکتے ہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments