ضلع کرم میں گردوں کے امراض میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہسپتالوں میں سپیشلسٹ نہ ہونے کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سماجی رہنما یوسف لالا اور جاوید حسین جے جے اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ ضلع کرم میں گردوں کا مرض خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور تقریبا ہر دوسرے گھر سے گردوں کے مریض سامنے آ رہے ہیں مگر بد قسمتی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں گردوں کا ایک بھی سپیشلسٹ موجود نہیں جس کے باعث مریض شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ سہولیات اور ٹھیک طریقے سے چیک اپ نہ ہونے کے باعث اکثر لوگوں کے دونوں گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں اور بیشتر افراد غربت کے باعث ملک کے اچھے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے اسی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے سماجی رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ہنگامی بنیادوں پر کڈنی سپشلسٹ کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں