پشاور(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد7993 ہو گئی ہے ۔جبکہ کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک پہنچ گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3649 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2355 ،خیبر پختونخوامیں 1137 اور اسلام آباد میں 171 بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 257 ہو گئی۔آزاد کشمیر سے کورونا وائرس کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے۔مجموعی طور پر 37 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 63 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔مُلک بھر میں اب تک 1868 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 159 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 نئی اموات ہوئیں۔سندھ میں 48، پنجاب میں 41، کے پی کے میں 60 ،گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کا 2 مریض دم توڑ گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک 98 ہزار 522 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7847 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 590 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2160 مریض زیر علاج ہیں۔جن میں 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments