ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبر ٹائمزڈسٹرک ڈیسک ) کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر صوبائی حکومت کے طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کی روشنی میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود، ڈپٹی کمشنر عمیر خان اور پارک آرمی کے ساتھ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ کرونا وائر س کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ فلیگ مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری میل جول سے گریز کرنے کی کی تاکید کی گئی۔عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ ہر قسم کی دوکانیں ماسوائے میڈیکل سٹور شام04:00بجے کے بعد مکمل طور پر بند ہونگے۔ بازار میں آتے وقت ہر شخص اس بات کو یقینی بنائے کہ ماسک پہنا ہوا ہو۔ سماجی فاصلوں کو ہر ممکن صورت میں برقرار رکھیں۔ جبکہ بالا ضرورت بازاروں میں ہجوم بنانے پر پابندی عائدہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments