قبائلی ضلع کرم میں 2 خواتین سمگلر گرفتار 12300 گرام چرس برآمد

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں ایس ایچ او صدہ محمد رشید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دو خواتین سمگلر جس کا تعلق خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک سے بتایاجاتا ہے، مسافر کوچ میں محو سفر پیر قیوم چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خواتین کے بیگز اور گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12300 گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد ہوگئے ہیں۔
پولیس نے منشیات کو قبضہ میں لیکر دونوں سمگلرز خواتین کے خلاف منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل کرک منتقل کردئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں