پشاور(دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) رمضان المبارک میں آٹا بحران شدت اختیار کرنے پر فلور ملز مالکان نے تشویش کا اظہار کیا ہے گروپ لیڈر نعیم بٹ کا کہنا ہے پنجاب سے گندم کی سپلائی پر پابندی, خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے, پنجاب کے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے, ان کا کہنا ہے پنجاب میں نئی فصل کی کٹائی بھی شروع ہوچکی, پنجاب سے پختونخوا کو گندم کی سپلائی کو اسمگلنگ کا نام دیا جارہا ہے,
آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ دوسرے صوبے پر فوڈ کی پابندی نہیں لگا سکتا, ملز مالکان کا کہنا ہےگندم پر پابندی برقرار رہی تو خیبرپختونخوا کی فلور ملز بند ہوجائینگی, 1 لاکھ 70 ہزار مزدور بے روزگار ہو جائیگا, حکومت آٹا بحران پیدا ہونے سے قبل توجہ دے۔
Load/Hide Comments