پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا سے کورونا کے مزید 85 مریض سامنے آگئے صوبے میں مریضوں کی تعداد 1793 ہوگئی، چار اموات مزید رپورٹ ہوگئیں مرنے والوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 صحت یاب ہوگئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 485 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 41، چارسدہ سےایک، نوشہرہ سے دو، مردان سے تین، سوات سے 15، ملاکنڈ سے 8، چترال پایان سے دو، چترال بالا سے ایک، ہری پور سے تین، بٹگرام سے چھ اوربنوں سے ایک نیا مریض سامنے آئے ہیں۔ چاروں اموات پشاور سے رپورٹ ہوئی ہیں پشاور میں جان بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی۔ پشاور میں سب سے زیادہ 552 مریض بھی ہیں، سوات میں 133، مردان میں 132، چارسدہ میں 47، نوشہرہ میں 45، خیبر میں 14، مہمند میں 6، صوابی میں 15، بونیر میں 92، دیر پایان میں 33، دیر بالا میں 74، شانگلہ میں 35، مالاکنڈ میں 59، چترال میں پایان میں 7، چترال بالا میں ایک، باجوڑ میں 16، مانسہرہ میں 66، ایبٹ آباد میں 46، ہری پور میں 13، تورغر میں دو، کوہستان بالا میں ایک، بٹگرام میں 13، ہنگو میں 20، کوہاٹ میں 58، کرک میں 14، کرم میں 27، اورکزئی میں سات، بنوں میں 24، لکی مروت میں 6، شمالی وزیرستان میں 4، ڈیرہ اسماعیل خان میں 22، ٹانک میں ایک اور جنوبی وزیرستان میں 25 مریض ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments