شمالی وزیرستان میں شہید کئے جانے والی محکمہ صحت اہلکار کی فاتحہ خوانی کیلئے ڈی سی اور ڈی پی او ان کے گھر پہنچ گئے

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کیلنگ کی شکار لیڈی ہیلتھ ورکر ناہیدہ بی بی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپوران کے گھر پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر شاہد علی کی جانب سے مرحومہ کے والد کو مالی امداد کا چیک بھی حوالے کر دیا گیا، لیڈی ہیلتھ ورکر کے قتل کا کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے خاندان کو بتایا ہے، کہ مقتولہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں