شمالی وزیرستان میں جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس طلب، انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کیلئے متحرک

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان کے ضلعی مجلس عاملہ و شوریٰ اور تمام تحصیلوں کے آمراء نظماء کا مشترکہ گرینڈ اجلاس دارالعُلوم نظامیہ عیدک میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی آمیر مولانا محمد رومان صاحب نے کیا، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا مولانا رشید اللہ صاحب نے پیش کیا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلدیاتی انتخابات کی کمیٹی فاٹا اور شمالی وزیرستان کمیٹی کے چیئرمین حافظ فرہاد علی نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابی عمل کیلئے بنائے گئے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس کے شرکاء کو الحاج احمد سعید صاحب نے مئیر، نیبر ہوڈ کونسلر، ویلج کونسلرز، جنرل کونسلرز، یوتھ کونسلرز ، خواتین کونسلرز، کسان کونسلرز، اقلیتی کونسلرز کی بھی خوب وضاحت پیش کیا گیا، اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو ہر فورم پر قبائل کی ترجمانی اور دست شفقت پر خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں مرکزی کنوینئر علامہ راشد محمود سومروں صاحب کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بھی خراج تحسین پیش کیا، جے یو آئی ف میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جسمیں 5 دسمبر تک وزیرستان کے تمام ویلج کونسل کے کابینہ اپنے اپنے ویلج میں اجلاسات بلائیں اور متوقع آمیدواران کے نام تیار رکھیں، بلدیاتی کمیٹی ہر تحصیل کا دورہ کریگی جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مکمل تفصیلات وہاں کے تحصیل مجلس عاملہ اور تمام ویلج کونسل کے عاملہ کے ارکان کے ساتھ شریک کردئے گئے۔ اجلاس میں بلدیاتی کمیٹی کے دورے کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، جس میں چھ 6 دسمبر بروز پیر صبح سپین وام ,سڑک مسجد, ظہر کو تحصیل شواہ کے فقیر مسجد، 7 دسمبر بروز منگل رزمک ڈویژن دوسلی گڑیوم کا مشترکہ اجلاس مدرسہ اسد خیل میں ہوگا، 8 دسمبر بروز بدھ صبح تحصیل میرانشاہ، گلپخیل مسجد، ظہر کو تحصیل غلام خان، اور شاہین مسجد ڈانڈے سیدگی کا دورہ کرینگے،، 9 دسمبر بروز جمعرات تحصیل بویہ صبح، مدرسہ ریاض القرآن، دس دسمبر بروز جمعہ تحصیل دتہ خیل صبح، دتہ خیل بازار مدرسہ، 11 دسمبر بروز ہفتہ تحصیل میرعلی صبح بلال مسجد،
بلدیاتی کمیٹی میں حافظ فرہاد علی مولانا محمد رومان مولانا رشید اللہ مولانا نوراسلام نظامی مولانا نورعلی حقانی تمام تحصیلوں کے آمراء نظماء شریک ہوں گے، اجلاس میں مختلف اقوام کے درمیان زمینی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے جید علماء کرام کا گرینڈ جرگہ تشکیل دیا گیا، جو قبائلیوں کے مابین مسائل کو دشمنی کی بجائے بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کرینگے، اجلاس میں باجوڑ کے قاری الیاس شہید کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں