میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستا ن کے سب سے شورش زدہ علاقے میرعلی کے نواحی گاؤں عیدک میں 2 نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے جمعیت علما اسلام ف یوسی 2 عیدک کے نومنتخب چیئرمین ملک مرتضیٰ ولد خان نواز کو گولی مارکر قتل کردیا، جبکہ گاؤں حیدرخیل سے نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے 2 نوجوانوں عمر اور سلمان کو اغوا کرلئے گئے،
پولیس نے حسب معمول فرض کو پورا کرتے ہوئے نامعلوم ٹارگٹ کلرز اور نامعلوم مسلح نقاب پوش اغواکاروں کے خلاف مقدمات درج کردئے ہیں،
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی عروج پر ہے، آئے روز قبائلیوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، جبکہ تمام سیکیورٹی اہلکار بھی غیر محفوظ ہے، تمام سرکاری تنصیبات بھی مسلح افراد کے رحم و کرم پر ہے، اآخری اطلاعات تک کسی ایک واقعے کی بھی کسی مسلح تنظیموں نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments