ٹانک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

ٹانک ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ٹانک میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ اور بیٹنی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت پیش آیا، جب سیکیورٹی فورسز ٹانک کے نواحی علاقے ناروال سےٹانک آرہے تھے، تب ان کا سامنا دہشتگردوں سے ہوا، جہاں دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیر بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا، جس میں ار پی سیون، ار پی جی سیون کے گولے، ایس ایم جی، ایس ایم جی ایمونیشن 232 رونڈ ، ایس ایم جی سپئیر میگزین، جبکہ 4 عدد ہینڈ گرنیڈ بھی شامل ہیں،
واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان ایک عرصے سے خاموش رہے، جس کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ بھی چل رہاتھا، مبصرین کے مطابق ٹی ٹی پی نے امن مذاکرات کے دوران سیز فائر کا اعلان کیا تھا، اور اسی دوران ٹی ٹی پی نے خود کو مظبوط کرنے کیلئے اس سیز فائر کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ایک بار پھر خود کو مظبوط کردیا، تاہم سیکیورٹی فورسز اور پولیس مسلسل ان کے خلاف کامیاب کارروائیاں شروع کردئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں