پشاور (دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) دبئی سے آنے والے 189 مسافروں کوپشاور کے علاقے دوران پور میں قائم قرنطینہ مرکز میں ٹھہرادیا گیا ہے ۔ان میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ قرنطینہ میں رکھے گئے مسافروں کا تعلق خیبر پختونخوا سندھ ، پنجاب اور آزاد کشمیر سے ہے۔ دی خیبر ٹائمز کو حاصل ہونے والے دستاویزات کے مطابق قرنطین کردہ مسافروں میں 184 قیدی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر دبئی جانے ، نامکمل کاغذات اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ اور دبئی کی جیلوں میں قید تھے ، قیدیوں کو کورونا کے باعث عام معافی سے رہائی ملی تھی ۔ دوران پور قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments