بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ریجنل انفامیشن افیسر ثناء اللہ خان بیٹنی کا تبادلے کی منسوخی کے لئے نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں صحافیوں نے سیکرٹری انفارمیشن کو 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ بنوں انفامیشن دفتر کو ویران نہیں ہونے دینگے۔تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا تو نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافی صوبائی اسمبلی کے دھرنا دینگے۔نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صدر گوہر وزیر کا نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صحافیوں کا صدر گوہر وزیر کی سربراہی میں ریجنل انفارمیشن افیسر ثناء اللہ خان بیٹنی کے تبادلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں نیشنل پریس کلب بنوں کے جنرل سیکرٹری غلام فرید خان نیازی،فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ، ورکنگ یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری روفان خان، سینئر نائب صدر عامر خان، سیکرٹری اطلاعات ونشریات سلمان خان، افس سیکرٹری عبدالرازق خان، آفتاب خان، آصف عمران،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم خان نیازی، رفعت اللہ قریشی، دوست علی خان، شاہد خان، فرخت اللہ بابر،قاسم احمد،سرپراست علیٰ میر محمد خان سہیل خان،چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز جنوبی اضلاع صدر سابق ناظم ملک سلیم الرحمن، ال سائیکل ایسوسی ایشن صدر پیر نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے صدر گوہر وزیر، جنرل سیکرٹری غلام فرید خان نیازی، فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ جرنلسٹ نے کہا کہ ریجنل انفارمیشن آفیسر ثناء اللہ خان بیٹنی کا بنوں سے تبادلہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ر یجنل انفامیشن افیسر ثناء اللہ خان بیٹنی کا تبادلہ بنوں ریجنل انفارمیشن دفتر بند کرنے کی مذموم سازش ہے۔ ان کی تعیناتی سے پہلے بنوں انفارمیشن دفتر گھوسٹ دفتر کا منظر پیش کر رہا تھا لیکن ریجنل انفامیشن افیسر ثناء اللہ خان بیٹنی نے چارج سنبھالتے ہی بنوں انفارمیشن آفس کو فعال کیا۔انہوں نے بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دن رات محنت کی۔ہم صوبائی حکومت اور سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کو 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ ریجنل انفارمیشن افیسر بنوں ثناء اللہ خان بیٹنی کا تبادلہ فوری منسوخ کریں۔ بصورت دیگر نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) بنوں کے تمام صحافی صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/Untitled-1-20-969x630.jpg)