پشاور ( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت و ابلاغیات کے سینئر اور ہر دلعزیز اسسٹنٹ پروفیسر نعیم گل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی ہے ان کی پی ایچ ڈی تھیسز کا عنوان دہشت گردی کی دو دہائیوں پر جاری جنگ اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کے صف اوّل کے اردو اور انگلش اخبارات کا کردار تھا ۔ ان کے تھیسز کے نگران شعبہ ابلاغیات اسلامیہ یونیورسٹی کے چیئر من پروفیسر سجاد احمد پراچہ تھے جو اس وقت پاکستان کے سینئر ترین میڈیا پروفیسر و ایڈوائزر مانے جاتے ہیں ۔ تھیسز دفاع کے موقع پر نگرانی کے فرائض پنجاب یونیورسٹی کی ڈاکٹر فائزہ لطیف اور لیڈز یونیورسٹی کی افراح افتخار تھیں ۔
پروفیسر نعیم گل گزشتہ سال 25 اکتوبر کو جامعہ پشاور سے اپنی بتیس سالہ سروس کے بعد دیٹائزڑ ہوئے تھے قابل زکر امر یہ ہے کہ وہ جامعہ پشاور میں شعبہ صحافت و ابلاغیات کی داغ بیل ڈالنے ولے دو بڑی صحافت و اطلاعاتی شخصیات پروفیسر ثناء اللہ اور محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر سید اقتدار علی مظہر کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے رہے جو بعد میں شعبہ کے چیئرمین پروفیسر شاہجان سید ، پروفیسر الطاف اللہ خان اور ڈاکٹر فیض اللہ جان بھی ایسی ہی خدمات کے معترف رہے ۔ضلع کوہاٹ کے علاقے شیخان سے تعلق رکھنے والے طویل قامت نعیم گل صحافتی اور جامعہ پشاور کے تدریسی حلقوں میں حلیم، بردبار اور کھرے انسان کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں جبکہ ان کے چار دہائیوں سے دست تدریس سے دو ہزار کے قریب صحافی تربیت پا چکے ہیں جو علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں میں نمایاں خدمات انجام دی رہے ہیں
