پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم میں ضلع اورکزئی کے سرحد کے قریب دور دراز علاقے زیمشت میں مزدور موبائل فون ٹاور کی تنصیب میں مصروف تھے، کہ اسی اثنا نامعلوم افراد نے6 مزدور اغوا کر لئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی اور بازیابی کیلئے پولیس کی ٹیمیں دور دراز علاقے میں بھجوا دی، واضح رہے کہ چند سال قبل فورسز نے ان علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کر دیا تھا مگر اب ایک بار پھر علاقے میں اغوا کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔
