میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ذرائع کے مطابق چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق رات دس بجے کے قریب میران شاہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار مقامی افراد گل نائب، نصراللہ، غالب دین اور ذولقرنین جاں بحق ہو ہے جبکہ نیک دراز نامی ایک مقامی باشندہ زخمی ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments