بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اے ٹی سی عدالت بنوں میں صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور ان کے بھائی ملک گل باز خان وزیر خان کی عدم پیشی کی وجہ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے سپیشل جج بابر علی نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا، تو اس سلسلے میں جب ملک شاہ محمد خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مجھے پیشی کا علم نہیں تھا اور یہ بھی کہا کہ ہم عدالتوں کا اخترام کرتے ہیں کسی بھی وقت ہم دونوں بھائی خود عدالت کے سامنے پیش ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف حالیہ الیکشن کے دوران کیس دائر ہوا تھا اور یہ الیکشن سے توجہ ہٹانے کیلئے مخالفین نے کیس دائر کیا تھا،

“عدالت میں پیشی کیلئے کوئی نوٹس نہیں ملا، عدالت کے فیصلے کا حترام کرتا ہوں، بھائی سمیت عدالت جاؤنگا، صوبائی وزیر” ایک تبصرہ