میرانشاہ ( حاجی مجتبیٰ سے) امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان کی ھدایت پر ضلع شمالی وزیرستان میں بجلی کی ناروا لوشیڈنگ کے خلاف اختجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرہ کی قیادت صدر جماعت اسلامی امشاداللہ اور جنرل سیکرٹری رضوان اللہ شمالی وزیرستان کررہے تھے، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے اور واپڈ حکام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واپڈ کی طرف سے ناروا لوشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو بہت مشکل بنا دی واپڈ سٹاف کی غیر زمہ دار انہ رویہ نامنظور ھے کیونکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران سٹیج فور کے نام پر شمالی وزیرستان کیلئے بہت زیادہ فنڈز کی منظوری ھوئی تھی اس مکمل طور پر غائب کردیا گیا بجلی کی ٹاورز ؤ تار اور ٹرانسفارمر کھلے عام فروخت کئے جاتے ہیں اسلئے ھم جماعت اسلامی ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاھد علی خان ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور واپڈ کی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سٹیج فور کے سامان کیلئے فوراً انکوائری مقرر کیا جائے اور شمالی وزیرستان میں بجلی کی ناروا لوشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں بصورتِ دیگر ھمارا اختجاج جاری رھے گا جس کی وجہ سے ھم سڑکوں پر نکلیں گے ناخوشگوار واقعات پیش ھونے کی صورت میں تمام تر زمہ داری واپڈ حکام پر عائد ہوگی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments