بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پٹھونہ ممندخیل میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جرگے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا، کہ فرنٹیر کانسٹیبلری ایف سی میں تمام اقوام کی الگ ایف سی پلاٹون ہیں۔مگر بد قسمتی سے ممندخیل قوم کی ابھی تک ایف سی پلاٹون نہیں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بنوں کی ہزاروں پولیس اہلکاروں میں ممندخیل کی دس افراد بھی نھرتی نہیں ہیں جس وجہ سے ممندخیل قوم کٕی نوجوان طبقہ بےروزگار ہیں اور منشیات کٕی طرف ماٸل ہو رہا ہیے۔جرگے سےعبدالقیوم وزیر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا۔کہ ہمارے قوم کےسیاسی اور اثر روسوخ والے لوگ اجتماعی مفادات کو چھوڑ کر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں جسکی وجہ سے ہماری قوم روز بروز پسماندگی کی طرف جا رہا ہیے۔اس نےمزید کہا کہ یہ جرگہ غیر سیاسی ہیے۔ہم کسی سیاسی پارٹی یا کسی مشر کے خلاف نہیں۔موجودہ ایم پی اے ملک شاہ محمد نے ممندخیل قوم سے ایف سی پلاٹون کی منظوری کا وعدہ کیا تھا۔ مگر ابھی تک منظور نہ ہو سکا۔آج ایک بار پھر ممندخیل قوم کی یہ گرینڈ جر گہ موجودہ ایم این اے زاہد اکرم دورانی اور ایم پی اے جناب ملک شاہ محمد سے بھرپور اپیل کرتی ہے، کہ خدارہ ہماری قوم پر رحم کریں۔ ایف سی پلاٹون کی منظوری اور پولیس فورس میں نماٸندگی دی جائے۔ اسکے علاوہ جرگے سے ملک جنابیل، ملک خون باتی، ملک فرمان حزب اللہ ، ملک نجیب ایڈوکیٹ، نفیس الدین پی ٹی آئی کے ممندخیل قوم یوتھ رہنمإ شعیب خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جب تک ہمارا یہ مطالبہ پورانہ ہو جائے ہم چین سے نہیں بیھٹینگے۔اگلی بار ہم پوری قوم کو اکٹھا کرکے احتجاجی تحریک شروع کرکے آخری حد تک جاٸینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments