جنوبی وزیرستان موانا میں بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے طارق نامی ایک سرکاری ٹھیکیدار کو اغوا کرلیا، پولیس کے مطابق کلے شیشے والی گاڑی میں سوار مسلح نقاب پوش افراد نے ٹھیکیدار کو اغوا کرمیا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے،
اغواکاری کے اس واقعے نے اب تک کسی تنظیم یا اغوا کار گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
وانا سیاسی اتحاد نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ تمام تر مشینری ، وسائل اور اپنے زرائع کا استعمال کرکے مغوی کو فوری بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے۔ بصورت دیگر سیاسی اتحاد نے اس واعے کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی دی
ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاک افغان بارڈر کے قریب اسی قبیلے نے علاقے میں شدید بدامنی، سر عام بھتہ خوری، اور اغوا برائے تاوان کے خلاف پشتون تحفظ مؤو منٹ نے احتجاج اور جلسہ کیا تھا، جسمیں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین خود بھی اس جلسے اور احتجاج میں شریک تھے۔