کینسرمریضہ پانچ سالہ علینہ عرف عائشہ گمشدگی کےبعداپنےوالدین کو مل گئی۔صفدرباغی

پشاور( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ شکر الحمد اللہ جو بچی دو روز قبل لاپتہ تھی وہ آپ سب بھائیوں بہنوں دوست احباب کی دعاؤں کی بدولت معصوم علینہ عرف عائشہ پانچ سالہ کی مریضہ باخیر و عافیت سے آج رات کو اپنے فیملی کو مل گئی صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے دوست احباب اور دیگر کی خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور علینہ عرف عائشہ کے والد کو بچی سپرد کردی اور انکے والد عبدالرحمن کسمٹیکس شاپ پر سیلز مین ہیں جن کا موجودہ کرونا وائرس کی وجہ سے کام روزگار بند انکی حسب توفیق مالی مدد کی اور علینہ عرف عائشہ پانچ سالہ کینسر مریضہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید امداد و مدد کی یقین دہانی کروائی تمام بھائیوں بہنوں دوست احباب بالخصوص صحافی حضرات کا مشکور ہوں جنہوں نے اس گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا اور اپنے میڈیا گروپ میں ڈھونڈھنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اللّٰہ رب العالمین ان تمام کو جزائے خیر اور اپنی فیملی اولاد کی خوشیاں نصیب عطا فرمائے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ دنیا میں ابھی بھی اچھے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔جن حضرات نے اپنی محبت خلوص دل سے اس گمشدہ بچی کی تلاش میں دعایں اور جدوجہد کیں اللّٰہ رب العالمین آن سب کو جزائے خیر دے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں