شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں شدت پسندوں نے بھاری اسلحے سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق دو سیکیورٹی اہلکار سپاہی حظیف اللہ اور سپاہی ضیاء لاسلام شہید جبکہ نائیک سید عالم، سپاہی اسد اور لاس نائیک مستاغیز زخمی ہوگئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں،
حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھی شدت پسندوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے، تاہم ابھی تک ان سے ہونے والے نقصانات کا تعین نہ ہوسکا،
سرکاری زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کا کھوج لگانے کیلئے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کی ہے۔
Load/Hide Comments