انضمام کے بعد بھی شمالی وزیرستان مسائل کا اماجگاہ، ملک لیاقت علی خان

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے چیف آرگنائزر ملک لیاقت علی خان کی بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس شمالی وزیرستان کی ایک لاکھ سے زائد کی آبادی کی تحصیل سپین وام میں تین سال بعد بھی نادراآفس شروع نہیں کیا جا سکا، نادرا آفس بلڈنگ مکمل، عملہ بھی موجود ہے لیکن سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے سپین وام کے سائلین دور درازا کے علاقوں میرانشاہ،میر علی اور شیواہ جانے پر مجبور ہیں، اسی طرح سپین وام میں بننے والے کرم تنگی ڈیم میں غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جوکہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے کرم تنگی ڈیم میں مقامی لوگوں کو ملازمت دینے کے ساتھ ساتھ اراضی کا جائز معاوضہ دیا جائے بارہ ہزار روپے کنال کا معاوضہ قبول نہیں، شمالی وزیرستان میر علی اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال ہوا ہے جس کی وزیرستان جرگہ شدید مذمت کرتی ہے، شمالی وزیرستان سپین وام ہائی سکول میں سینکڑوں طلبہ زیر تعلیم ہیں لیکن اس کیلئے صاف پانی کا کوئی بندوبست نہیں پانی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے طلبہ مضرصحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے اکثر طلبہ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے 

اپنا تبصرہ بھیجیں