میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں امن کے قیام اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عیدک اتمانزئی احتجاجی دھرنا پلان سی کا اعلان کردیا گیا۔ اعلان کے مطابق شمالی وزیرستان میں مجموعی طور پر 8 مقامات پر شاہراہیں بندکرینگے۔ کجھوری گیٹ کے مقام پر ، تحصیل سپین وام میں مین سپین وام چوک اور تودہ چینہ کے مقامات پر روڈ بند رہیگا، جس سے شیواہ کےلوگ بھی شدید متاثر ہونگے،
مداخیل اور منظرخیل کے اقوام محمد خیل کے مقام پر بند کردینگے۔ میرانشاہ ،درپہ خیل اور سیدگی اقوام غلام خان روڈ کو خود بند کردینگے۔ حسوخیل ،موسکی ،ایپی ، خیدرخیل اور میرعلی اقوام خیسور شریف روڈ اور دوا سڑک کے مقام پر بند کردینگے عیدک ، خدی زیرکی اور خکیم خیل، مبارک شاہی، تپی اور نورک بوراخیل کے اقوام عیدک کے مقام پر پہلے سے بند روڈ کو مضبوط اور کامیاب کرینگے۔
رزمک روڈ شانڈوری کے مقام ملحقہ اقوام یعنی وہاں کے باشندگان کی سڑک بند کرنے کے فرائض انجام دینگے۔
ان شاہراہوں کی بندش کے باعث شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت پاک افغان غلام خان شاہراہیں بھی بند رہیگی۔ مقامی لوگوں کو بھی غذائی اجناس کی شدید قلت کا خدشہ ہے، سرکاری ملازمین کی امد و رفت سمیت مریضوں اور عام شہریوں کی نقل و حرکت بھی شدید متاثر رہیگا،
Load/Hide Comments